صرف بی جے پی ہی حکومت سازی کے لئے انتخابی میدان میں ہے:شدھانشو ترویدی

لکھنؤ:جنوری۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ایم پی و ترجمان سدھانشو ترویدی نے اتوار کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)یوپی اسمبلی انتخابات اپنی زمین بچانے، بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اپنی عزت بچانے، کانگریس اپنی موجودگی درج کرانے اور اویسی جیسے افراد آگ لگانے کے لئے الیکشن لڑرہے ہیں صرف بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو حکومت بنانے کے لئے انتخابی میدان میں ہے۔یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترویدی نے کہا’ ریاستی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور ہر پارٹی مختلف مقاصد کے تحت انتخابات لڑرہی ہے۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)یوپی اسمبلی انتخابات اپنی زمین بچانے، بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اپنی عزت بچانے، کانگریس اپنی موجودگی درج کرانے اور اویسی جیسے افراد آگ لگانے کے لئے الیکشن لڑرہے ہیں صرف بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو حکومت بنانے کے لئے انتخابی میدان میں ہے۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے کہا’ان کے میعاد کار میں ہوئی بدعنوانی کی بو بیرون ملک سے آئی ہے۔وہ ان لوگوں کے ساتھ بیرونی ملک میں لطف لے رہے تھے جو بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ ترویدی نے دعوی کیا کہ ایسے لیڈروں کے ساتھ ان کی تصاویر 24مئی 2015 تک سوشل میڈیا پر ڈالی گئی جو ابھی تک موجود تھی لیکن اب اسے ڈلیٹ کردیا گیا ہے۔ایسے میں میں انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ٹوئٹ ڈلیٹ کرنے سے ان کے کارنامے نہیں چھپ جائیں گے۔وہ تو عوام کی ذہن اور کمپیوٹر کی ہارڈسک میں محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اکھلیش سے اس پر جواب چاہتے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے حال ہی میں آئی سی اے جی رپورٹ کے حوالے سے دعوی کیا کہ سال 2005 تا 2017 کے درمیان نوائیڈا میں زمین کی فراہمی کے بارے میں ہوئی بدانتظامی ہوئی تھی اس کی وجہ سے تقریبا 52000 کروڑ روپئے کا حکومت کا خسارہ ہوا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ورچولی ریلی کے اعلان کے بعد اکھلیش یادو کے ذریعہ اس پر دئیے گئے بیان کہ اس سے چھوٹی پارٹیوں کو پریشانی ہوگی کے سوال کے جواب بی جے پی لیڈر نے اکھلیش کے اس بیان کو ان کی شکست سے جوڑتے ہوئے کہا کہ’ ایسا تبصرہ ایک ایسا شخص کررہا ہے جس نے بیرون ملک سے انجینئر نگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے پہلے سے ہی اپنی شکست کے لئے بہانے بازی شروع کردی ہے انہوں نے کہا’ یہ اکھلیش کی طے شدہ شکست کی پیش بندی ہے‘۔

Related Articles