ممبئی میں صد فیصد لوکل ٹرینیں چلانے کافیصلہ 28 اکتوبر سے ممکن

ممبئی، اکتوبر۔ ممبئی کی لائف لائن ” سمجھی جانے والی لوکل ٹرینوں میں تقریباً 20 مہینے بعد ص فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی ہفتے 28 اکتوبر سے اس پر عمل کیا جاسکے گا۔ فی الحال مخصوص مسافروں کو ہی اس کی منظوری حاصل رہے گی۔فی الحال سینٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے بالترتیب 1702 اور1304 لوکل ٹرینیں چلاتی ہیں جوکہ 95 فیصد ہوتا ہے لیکن 28 اکتوبر سے سینٹرل ریلوے 1774 اور ویسٹرن ریلوے 1367 سروسز کے ذریعے لاکھوں مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچائے گی جبکہ کورونا وباء سے پہلے دونوں ریلویز کی ٹرینوں میں 80 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے تھے۔گزشتہ سال 22 مارچ سے ٹرینیں بند کردی گئیں تھیں اور 15 جون 2020 سے محدود سروسز شروع کی گئی تھیں۔ پھر لازمی خدمات کے ملازمین سفر کرنے لگے اور امسال 15 اگست سے مشروط طورپر سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Articles