صدارتی انتخابات کے لیے این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو نے مندروں میں پوجا کی

بھونیشور، جون۔جھارکھنڈ کی سابق گورنر اور قبائلی خاتون لیڈر دروپدی مرمو نے اوڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں اپنے آبائی گاؤں رائرنگ پور میں کئی مندروں کے درشن کئے اور پوجا کی۔ محترمہ مرمو کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار بنایا ہے۔ محترمہ مرمو نے آج صبح رائرنگ پور میں بھگوان جگن ناتھ، ہنومان اور شیو مندروں کے درشن کئے اور وہاں پوجا کی۔ انہوں نے پوجا کرنے سے پہلے شیو مندر کے احاطے کی صفائی کی۔ انہوں نے رائرنگ پور میں پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ صدارتی امیدوار کے طور پر ان کی نامزدگی کے بعد، محترمہ مرمو کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اگر محترمہ مرمو صدارتی انتخابات جیت جاتی ہیں تو وہ اوڈیشہ کی پہلی خاتون ہوں گی جو ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز ہوں گی۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے محترمہ مرمو کو صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی۔ جو اس وقت روم میں ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت بشیشور ٹوڈو اور بھارتیہ جنتا پارٹی اوڈیشہ ریاستی یونٹ کے صدر سمیر موہنتی نے انہیں مبارکباد دی۔ مسٹر پٹنائک نے کہاکہ مسز مرمو کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے این ڈی اے امیدوار کے طور پر اعلان کیے جانے پر مبارکباد۔ جب عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی نے مجھ سے اس پر بات کی تو مجھے خوشی ہوئی۔ اوڈیشہ کے لوگوں کے لیے یہ واقعی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ محترمہ مرمو ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک بہترین مثال قائم کریں گی۔ بی جے پی کے لیڈر موہنتی نے کہا کہ این ڈی اے کی جانب سے محترمہ مرمو کو صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیے جانے پر بہت بہت مبارکباد۔

Related Articles