آسام میں 15 فروری تک نائٹ کرفیو ہٹائے جانے کا امکان

گوہاٹی، فروری۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس کووڈ۔19 انفیکشن کے معاملوں میں کمی کے بعد 15 فروری تک رات کا کرفیو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کووڈ کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ حکومت 15 فروری کو نائٹ کرفیو کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ ریاست کووڈ پروٹوکول کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹائے گی۔حالیہ دنوں میں آسام میں کورونا معاملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے بلیٹن کے مطابق آسام میں اتوار کو چھٹے دن کووڈ پازیٹیو معاملوں میں کمی دیکھی گئی جس میں 256 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 7,21,380 ہو گئی۔ ہفتہ کو کورونا وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 16 سے کم ہو کر 12 ہو گئی اور اس وبا سے 6561 مریض اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles