یوگا قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ ہے: کیجریوال

نئی دہلی، جون۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یوگا کو قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے لوگوں کو خود یوگا کرنے اور دوسروں کو صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کی تلقین کی۔مسٹر کیجریوال آج یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یہاں کے لوگوں کے ساتھ یوگا کی مشق کرنے کے لیے "دہلی کی یوگ شالہ” میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کا وہ شہر بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ پارکوں میں یوگا کرتے ہیں۔ اب ہمیں ہزاروں کی تعداد کو لاکھوں میں لے جانا ہے۔ ہم نے دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں تمام علاج مفت کر دیا ہے۔ اب ہمارا مقصد یہ ہے کہ دہلی کا ہر فرد یوگا کرے، تاکہ کوئی بیمار نہ ہو۔ اگر یوگا ہماری زندگی کا حصہ بن جائے تو بیماریاں بھی دور رہتی ہیں اور تناؤ بھی دور ہو جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے دہلی کے لوگوں سے ’دہلی کی یوگ شالہ‘ کا حصہ بننے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر آپ بھی یوگا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں 9013585858 پر کال کریں۔ دہلی حکومت آپ کو یوگا ٹیچر مفت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہوا زندگی کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔ ایشور نے ہوا کو آزاد کیا ہے۔ اب پتہ نہیں آنے والے وقت میں ایسے سرمایہ دار آئیں اور ہوا پر بھی ٹیکس لگا دیں۔ ہم لوگوں کو مفت میں یوگا سکھائیں گے، تنقید کرنے والے کرتے رہیں۔یوگا کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے تمام ہم وطنوں اور پوری دنیا کے لوگوں کو بین الاقوامی یوگا ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوگا کرنے کے بعد بہت سکون ملتا ہے۔ یوگا کرنے سے جسم صحت مند اور دماغ پرسکون رہتا ہے۔ اگر یوگا زندگی کا حصہ بن جائے تو جسم و دماغ دونوں میں سکون ملتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یوگا کس طرح بہت سی پیچیدہ بیماریوں کو بھی حل کرتا ہے۔ ایسی بہت سی بیماریاں ہیں جن کا علاج دوائیوں میں نہیں ہے لیکن یوگا کرنے سے اس کا حل مل جاتا ہے۔ آج جس طرح کی زندگی ہے، یہ دن بہ دن مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ زندگی تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ گھر اور دفتر میں اتنا تناؤ رہتا ہے، اگر یوگا زندگی کا حصہ بن جائے اور ہم روزانہ صبح آدھا یا ایک گھنٹہ یوگا کریں تو بیماریاں بھی دور رہتی ہیں اور ذہنی تناؤ بھی دور ہوتا ہے۔

Related Articles