منسے نے 54 روپے فی لیٹر پیٹرول تقسیم کیا

اورنگ آباد،جون ۔مہاراشٹر نونرمان سینا (منسے)کے سربراہ راج ٹھاکرے کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کو منسے نے مہنگائی سے راحت پانے کےلئے لوگوں کو 54 روپے فی لیٹر کی شرح سے محدود مدت میں پیٹرول مہیا کرایا۔شہر میں سستی شرح پر پیٹرول تقسیم کی کبر پھیلنے کے بعد لوگ پیٹرول پمپ کی طرف بڑھے اور کرانتی چوک پیٹرول پمپ کے سامنے قریب ایک کلومیٹر لمبی لائن دیکھی گئی۔منسے کے رہنما سمت کھنبیکر نے کہا،پارٹی نے صرف صبح آٹھ سے نو بجے کے درمیان پیٹرول مہیا کرایا اور شرحوں کا فرق منسے کے ذریعہ برداشت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گاہکوں کو راحت دی ہے لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی ہے۔اس لئے ہماری پارٹی نے لوگوں کو کچھ راحت دینے کےلئے کم شرحوں پر پیٹرول مہیاکرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles