پٹنائک حکومت کے تمام وزراء نے استعفیٰ دے دیا

بھونیشور، جون۔ اڈیشہ میں زبردست سیاسی ہلچل کے درمیان نوین پٹنائک حکومت کے تمام وزراء نے حیران کن طور پر ہفتہ کو ایک ساتھ استعفیٰ دے دیا۔ نئے وزراء کی تقریب حلف برداری اتوار کو ہو گی۔سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نوین پٹنائک کی قیادت والی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی سیاسی تاریخ میں اپنی پانچویں میعاد کے دوران یہ پہلا موقع ہوگا جب تمام وزراء نے کابینہ کی توسیع سے قبل اپنے استعفیٰ پیش کر دیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے تمام 20 وزراء نے ہفتہ کو قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایس این پیٹرو کو اپنے استعفے سونپ دیئے۔ مانا جا رہا ہے کہ نئی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کا کردار اہم ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2024 میں اوڈیشہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب اتوار کو گورنر ہاؤس میں صبح 11:45 بجے منعقد ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کابینہ میں نئے نوجوان چہروں کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی یہ ایک بڑی مشق ہوگی۔ حکمران جماعت بی جے ڈی کے پاس اب 147 سیٹوں والی اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں 114 ممبران ہیں۔ 31 مئی کو ہوئے آخری ضمنی انتخاب میں پارٹی نے اپنی سیٹ برقرار رکھتے ہوئے تمام برجراج نگر قانون ساز سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے ڈی ایم ایل اے کشور موہنتی کی موت کے بعد ان کی اہلیہ الکا موہنتی نے بی جے ڈی امیدوار کے طور پر ضمنی انتخاب لڑا تھا۔ انہوں نے جمعہ کو اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار اور اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر کشور چندر پٹیل کو 66 ہزار ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے شکست دی تھی۔

Related Articles