کار اور بس میں تصادم دو بچوں سمیت 11افراد کی موت، کار ڈرائیور زخمی
بیتول،نومبر۔مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے جھلارتھانہ علاقہ میں آج تڑکے بس او رکار کے تصادم میں کار میں سوار11لوگوں کی موت ہو گئی۔ متوفی میں دو جوڑے کے علاوہ ماں اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ حادثہ میں کارڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس پی) سمالہ پرشاد نے آج بتایا کہ ضلع ہیڈکواٹر سے قریب35کلو میٹر دور بیتول پرتواڑا کے جھلار کے پاس یہ حادثہ ہو گیا۔ کار میں سوار مزدور،جو بیس دن سے مہاراشٹر کے کلمبھا گئے تھے، کل رات اپنے گاؤں روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں تڑکے کار اور بس کی ٹکر ہونے سے کارکے پرخچے اڑ گئے۔ وہیں بس کے سامنے کا حصہ بھی تباہ ہو گیا۔حادثہ میں کار سوار لکشمن بھسمکر(30)میڑھا کے رہنے والے،کشن ماوسکر(32) رہنے والے مہدگاؤں، بیوی کسم ماوسکر(28)رہنے والی مہد گاؤں، انارکلی ماورکر) 35),بیٹی سندھیاماوسکر(5)، بیٹا ابیراج ماوسکر(ڈیرھ سال)رہنے والے مہد گاؤں امر دھروے(35) رہنے والے چکھلار، منگل سنگھ اوئی کے(37)رہنے والے چلاکھر، نند کشور دھروے(48)رہنے والے چکھلار،شیام جھربڑے(40)رہنے والے چکھلاراور بیوی رام کلی جھربڑے(35)رہنے والے چکھلار، موت ہو گئی۔ایس پی پرساد نے بتایا کہ کار ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے، جسے حراست میں لے لیا ہے۔ کار ڈرائیور نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اچانک نیند آنے سے کاربس سے ٹکرا جانے سے یہ حادثہ ہوا ہے۔متوفی میں چھ مرد تین خواتین اور دو بچے شامل ہے۔ سبھی متوفی ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ علاقہ اور زخمی کار ڈرائیور جھلار تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ حادثہ لہ اطلاع ملتے ہی کلکٹر امیربیر سنگھ بینس اور پولیس افسرسمالہ پرساد نے جائے وقوع کا دورہ کر کے موفی کے لواحقین اور گاؤں والوں سے بات کی۔ سبھی متوفی کی لاشوں کا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔