کانگریس کے ترجمان برجیش کلپا نے پارٹی چھوڑی

بنگلورو، جون۔کرناٹک میں کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارٹی ترجمان برجیش کلپا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ 25 سال سے کانگریس میں تھے۔ پارٹی سپریمو سونیا گاندھی کو لکھے ایک خط میں مسٹر کلپا نے کہا کہ وہ پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں کیونکہ حال میں ان کے جوش و خروش میں کمی آئی ہے۔ وہ 1997 میں پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں تقریباً ایک دہائی سے ہندی، انگریزی اور کنڑ ٹی وی چینلوں میں پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ 2014 اور 2019 میں پارٹی کی شکست کے بعد ان میں توانائی اور جوش کی کمی ہے۔ مسٹر کلپا کے استعفیٰ سے پہلے کپل سبل، ہاردک پٹیل سمیت کئی اہم لیڈران کانگریس پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ پارٹی کو راجستھان میں راجیہ سبھا انتخابات میں باہر کے لوگوں کو کھڑا کرنے کے سبب پہلے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Related Articles