اترپردیش میں 16اضلاع کے 1090گاوں سیلاب سے متاثر، تمام پشتے محفوظ: گوئل

لکھنو، اترپردیش کی اہم ندیوں کی آبی سطح بڑھ جانے سے 16اضلاع کے 1090گاوں سیلاب سے متاثر ہیں فی الحال تمام پشتے محفوظ ہیں اور کہیں بھی کسی طرح کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔
ریاست کے راحت کمشنر سنجے گوئل نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ گاووں میں راحت پہنچانے کے لئے گئیں کشتیاں کسی طرح خراب نہ ہوں اور سفر کے لئے محفوظ ہوں، ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کشتی چلاتے وقت اس میں گنجائش سے زیادہ لوگ اور سامان لادا نہ جارہا ہو۔ کشتیاں تجربہ کار ملاح چلائیں اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر یوگی نے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ گندے پانی و ویکٹر(مکھی۔ مچھر) سے ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور ان بیماریوں کے علاج کے لئے تمام دواوں مناسب اسٹاک بھی یقینی بنایا جائے۔ راحت کمیپ میں مقیم بزرگوں، خواتین اور بچوں کی خصوصی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے ضروری سہولیات اور اشیا دستیاب کرائی جائیں اور سینی ٹیشن و ہائی جن کا خاص طورپر خیال رکھا جائے۔
مسٹر گوئل نے بتایا کہ ریاست میں اس وقت تمام پشتے محفوظ ہیں۔ سیلاب کے سلسلہ میں مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے۔ کہیں بھی کسی طرح تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ 16اضلاع میں راحت اور بچاو کے کام کے لئے این ڈی آر ایف کی پندرہ ٹیمیں اور ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کی سات ٹیموں سمیت 22 تعینات کی گئی ہیں۔

Related Articles