قبائلی رقص میلے میں نو ممالک کے قبائلی فنکاربھی حصہ لیں گے

رائے پور، اکتوبر۔ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں یکم نومبر سے شروع ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی قبائلی رقص میلے میں ملک کے تمام ریاستوں کے ساتھ ہی نو ممالک کے قبائلی فنکار بھی حصہ لیں گے۔ ریاست میں تقریباچار سال پہلے تبدیلی اقتدار کے بعد وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی پہل پر بین ا لاقوامی قبائلی رقص میلے کی شروعات ہوئی تھی۔ کورونا کی مشکلوں کی وجہ اس کا انعقاد بھی روک دیا دیا گیاتھا لیکن اس بارپھر اس کا انعقاد زور شور سے ہو رہا ہے۔ اس بار اس پروگرام میں تقریبا1500قبائلی فنکار شامل ہوں گے۔ان میں سے 1400 فنکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، 100فنکار غیر ملکی ہوں گے۔ اس بار موزمبیق، منگولیا، ٹونگو، روس، انڈونیشیا، مالدیپ، سربیا، نیوزی لینڈ اور مصر کے قبائلی فنکار شرکت کریں گے۔ رقص میلے میں دو کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔ فاتحین میں کل 20 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن کے 5لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کے لئے3لاکھ اور تیسری پوزیشن کے لئے 2لاکھ روپے کے انعامات دئے جائیں گے۔ یکم نومبر کو صبح رقص میلے کا افتتاح ہوگا اور شام کو ریاستی تہوارکے موقع پر ریاستی سجاوٹ کی جائے گی۔ رقص میلے کا اختتام 3نومبر کو ہوگا۔ اس میلے میں ذریعے سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر قبائلی فنکاروں کے درمیان ان کے فن کا اشتراک کیا جائیگا،بلکہ وہ ایک دوسرے کے کھانے، رسم و رواج، دستکاری کے انداز کو بھی دیکھ اور سمجھ سکیں گے۔ میلے کے درمیان سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے،جن میں قبائلی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اس میں مشہور ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

Related Articles