دور درشن اردو پر یکم محرم سے عاشورے کے دن تک پیغام کربلا


نئی دہلی  دور درشن اردو یکم محرم سے عاشورے کے دن تک "پیغام کربلا” عنوان کے تحت روزانہ مجلس، مرثیہ ، سوز کے پروگرام ٹیلی کاسٹ کرے گا۔دوردرشن پر جو 54 سے زیادہ ممالک میں دیکھا جاتا ہے، اردو کے "پیغام کربلا” پروگرام میں ہر روز کربلا میں مشہورو معروف علما، مرثیہ خواں، سوز خواں ، حضرت امام حسین کی شہادت اور واقعہ ہائے کربلا سے لوگوں کو روبرو کرائیں گے۔کرونا کی تباہی کی وجہ سے ، مختلف ریاستی حکومتوں نے لوگوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباًہر طرح کے سماجی و مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس دوران ، لوگوں نے ہولی ، جنم اشتی ، رمضان المبارک عید اور تمام دیگر مذہبی فرائض محدود پیمانے پر گھروں میں انجام دیئے۔
اسی طرح ، تمام ریاستی حکومتوں نے ہدایت نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، گھر پر ہی گنیش پوجا اور محرم کے عوامی پروگرام منعقد کرنے کے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

ایسی صورتحال میں دوردرشن اردو کے ’’پیغام کربلا‘‘ کی اہمیت زیادہ اہم ہوجاتی ہے۔ مجلس سوز مرثیہ کو روزانہ شام 05:30 بجے اور اگلے دن صبح 10 بجے نشر کیا جائے گا۔
یکم محرم یعنی 21 اگست کو شام 5:30 بجے مولانا ظفر الحسن کی مجلس اور محمد انجم جعفری ہو ہمنواہ کا سوز مرثیہ نشر کیا جائے گا۔ اسی طرح دو محرم22 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے مولانا فرید الحسن کی مجلس اور خورشید اکبر و ہمنوا کا سوز و مرثیہ 22 اگست کو رات 10 بجے ڈاکٹر مفتی مکرم احمد صاحب اور مولانا سید یعسوب عباس صاحب کی مجلس اور فرزندگ علی و ہمنواں کا سوز و مرثیہ تین محرم 23 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے مولانا صفی حیدر صاحب کی مجلس اور شاکر حسین و ہمنوا کا سوز و مرثہ، چار محرم 24 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے مولانا حمید الھسن صاحب کی مجلس اور یادگار کاظمی و ہنموا کا سوز و مرثیہ نشر کیا جائے گا۔
پانچ محرم، 25 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے مولانا حبیب حیدر صاحب قبلہ کی مجلس اور جناب غلام مہدی و ہنموا کا سوز ور مرثیہ 6 محرم 26 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب کی مجلس اور ہدایت علی و ہنموا کا سوز و مرثہ 7 محرم 27 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے خطیب اہل ہیت محترمہ امت العاطفہ کی مجلس اور محترمہ شابنہ پروین و ہنموا کا سوز و مرثیہ، 8 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے مولانا عابد بلگرامی صاحب کی مجلس اور نیر حسین و ہمنواح کا سوز و مرثیہ، 9 محرم 29 اگست کو دوپہر تین بجے مولانا عابد بلگرامی کی مجلس اور آغا حسین قزلباش و ہمنوا کا سوز و مرثیہ اسی دن ساڑھے پانچ بجے پروفسیر سبطین رضوی کی مجلس اور جناب قمر حسن نقوی کا سوز و مرثیہ اسی سلسلے میں رات 10 بجے پروفیسر اختر الواسع صاحب اور مولانا سید کلب رشید رضوی صاحب کی مجلس اور عمران حیدر رضوی کا سوز و مرثیہ نشر کیا جائے گا۔

Related Articles