چنئی سپر کنگز کے تمام ممبروں کی کورونا رپورٹ منفی، 4 ستمبر سے پریکٹس شروع

دبئی ، یکم ستمبر (یو این آئی) آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کے تمام ممبروں کے دو اضافی کورونا ٹیسٹ میں سے پیر کو پہلے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور ٹیم 4 ستمبر سے اپنی پریکٹس کا آغاز کرسکتی ہے۔ آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔
چنئی ٹیم کے دو کھلاڑیوں سمیت 13 ممبران کو حال ہی میں مثبت پایا گیا تھا اور انہیں قرنطین میں رکھا گیا تھا۔ جمعہ کو شروع ہونے والی ٹیم کے پریکٹس سیشن کو یکم ستمبر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ آئی پی ایل کی باقی تمام ٹیموں نے اپنی پریکٹس شروع کردی ہے اور صرف چنئی نے اپنی پریکٹس شروع نہیں کی ہے۔ تاہم ٹورنامنٹ میں 18 دن باقی ہیں ، ابھی اس کے شیڈول کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پیر کو ہونے والی ٹیم کے تمام ممبروں کے دو اضافی جانچ میں پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ منگل کی صبح منفی رہا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 ستمبر کو ہوگا۔اس سے قبل جن کھلاڑیوں اور ممبروں کو مثبت پایا گیا تھا وہ تازہ ترین ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے۔ ابتدائی طور پر پائے جانے والے 13 ممبران کو دو ہفتوں کے لازمی قرنطین سے گزرنے کے بعد دو ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور دونوں ٹیسٹ کے نتائج منفی ہونے کے بعد ہی انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔
چنئی سپر کنگز کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے کہا کہ ٹیم 4 ستمبر سے اپنی پریکٹس کا آغاز کرنے جارہی ہے اور ٹیم کا 3 ستمبر کو دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔ وشونااتھن نے کہا کہ چنئی واحد ایسی ٹیم ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جس نے آئی پی ایل کے ذریعہ ٹیسٹ کی تعداد پانچ کردی ہے جو دیگر سات ٹیموں کے مقابلے میں دو زیادہ ہے۔
وشواناتھن نے کہا کہ جن دو کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ آئی پی ایل کے لازمی ٹیسٹنگ کے عمل کو پاس کرنے کے بعد ہی تربیت کا آغاز کرسکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کے لئے کہا جاتا ہے تو سپرکنگ 19 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔

Related Articles