اگر پارٹی نے فیصلہ کیا تو اسمبلی الیکشن لڑیں گے:یوگی

 

گورکھپور:نومبر۔ دیرینہ پروانچل ایکسپریس وے کے اس مہینے کےآخر تک وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بات کو قبول کیا کہ اگلے سال آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ الیکشن لڑیں گے۔جمعہ کی دیر رات میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ آنے والے انتخابات میں پارٹی اعلی کمان جس سیٹ سے فیصلہ کرے گی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔بی جے پی میں انتخابات اور امیدواری کے بارے میں ہر چیز پارٹی کا پارلیمانی بورڈ ہی فیصلہ کرتا ہے۔ اس طرح مجھے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ بھی پارٹی ہی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ الیکشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ اس وقت یوپی قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ سال 2017 میں وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد انہوں نے گورکھپور پارلیمانی سیٹ سے استعفی دیا تھا جس کے بعدا نہیں قانون ساز اسبملی کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے متعدد اسمبلی سیٹیں ریزرو کر کے رکھی گئی ہیں۔لیکن اس بات کی چہ میگوئیاں ہیں کہ یا تو وہ گورکھپور یا پھر اجودھیا سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔وزیر اعلی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسی ماہ کے آخر تک وزیر اعظم نریندر مودی پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

 

Related Articles