انل دیشمکھ کے بیٹے رشیکیش نے ضمانت کے لئے سیشن کورٹ کا رخ کیا

ممبئی نومبر۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے بیٹے رشیکیش نے 100 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں پیشگی ضمانت کے لیے ہفتہ کو سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔رشیکیش کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے طلب کیا تھا، تاہم وہ جمعہ کو ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے اور یہ تیسری بار ہوا ہے۔
ان کے والد اور این سی پی لیڈر انل دیشمکھ کو اسی معاملے میں 2 نومبر کوممبئی کی ایک تعطیلی عدالت نے 6 نومبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ عائد کئے گئے رشوت کے الزمات کی بنیاد پر انل کے خلاف معاملہ درج کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑاتھا۔پرم بیر سنگھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط کر الزام لگایا گیا تھا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ دیشمکھ نے اسسٹنٹ انسپکٹر سچن واجے کے ذریعے دسمبر 2020 اورفروری 2021 کے درمیان مختلف آرکسٹرا اور بار مالکان سے جبراً تقریباً 4.7 کروڑ روپے نقد وصول کئے تھے۔ای ڈی نے منگل کو عدالت میں دعویٰ کیا کہ مسٹر دیشمکھ منی لانڈرنگ کے جرم میں براہ راست ملوث تھے۔ ای ڈی نے شریک ملزم وجے کے بیان کے علاوہ مزید دو پولیس افسران کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

Related Articles