بی جے پی کی ملی بھگت سے اکھلیش نے دیا جناح والا بیان:مایاوتی
لکھنؤ:۔ نومبر۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے تحریک جدوجہد آزادی میں مہاتما گاندھ، پنڈت نہرو اور سردار پٹیل کے ساتھ پاکستان کے بابائے قوم محمد علی جناح کا بھی کردار ہونے کے سماجو ادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو کے بیان کو بی جے پی کی ملی بھگت سے دیا گیا بیان بتایا ہے۔مایاوتی نے پیر کو ٹوئٹ میں لکھا ایس پی سربراہ کے ذریعہ جناح کے سلسلے میں کل ہردوئی میں دیا گیا بیان اور فورا اس پر بی جے پی کا تبصرہ یہ ان دونوں پارٹیوں کی اندرونی ملی بھگت وان کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ یہاں یوپی اسمبلی عام انتخابات میں ماحول کو کسی بھی طرح سے ہندو۔ مسلم کر کے خراب کیا جائے۔قابل ذکر ہے کہ اکھلیش نے اتوار کو ضلع ہردوئی میں ایک عوامی ریلی میں کہا تھا کہ مہاتما گاندھی،سردار پٹیل اور نہرو کے ساتھ جناح ایک ہی ادارے میں پڑھ کر بیرسٹر بنے تھے اور ان سبھی نے تحریک جدوجہدآزادی میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔مایاوتی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا ایس پی و بی ج پی کی سیاست ایک دوسرے کو غذا فراہم کرنے کی رہی ہے۔ ان دونوں ہی پارٹیوں کی سوچ ذات وادی اور فرقہ وارانہ ہونے کی وجہ سے ان کا وجود ایک دوسرے پر مبنی رہا ہے۔ اسی وجہ سے ایس پی جب اقتدار میں ہوتی ہے تو بی جے پی مضبوط ہوتی ہے جبکہ بی ایس پی جب اقتدار میں رہتی ہے تو بی جے پی کمزور ۔اکھلیش کے اس بیان کی کانگریس اور بی جے پی نے مذمت کرتے ہوئے ایس پی سربراہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔