آرین ڈرگ معاملےکے پنچ گواہ گوساوی پنے میں گرفتار
ممبئی، اکتوبر ۔ آرین خان منشیات معاملے میں نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو (این سی بی) کے کچھ دنوں سے مفرور رہنے والے پنچ گواہ کرن گوساوی آج صبح پنے میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پونے پولیس کی کرائم برانچ نے اسے صبح 5 بجے کے قریب پونے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے بھی گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اسے دھوکہ دہی کے الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوساوی اپنے خلاف درج پرانے معاملے میں پولیس کو مطلوب تھا اور وہ مفرور تھا۔غور طلب ہے کہ کئی لوگوں نے گوساوی پر کام کروانے کے نام پر پیسے لے کر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ امکان ہے کہ مقامی پولیس گوساوی کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی تاکہ پوچھ گچھ کے لیے اسے اپنی تحویل میں لے لے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گوساوی کو دھوکہ دہی کے کس معاملے میں پولیس نے پکڑا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ گوساوی آرین خان منشیات معاملے میں این سی بی کے پانچ گواہوں میں سے ایک ہے۔ 2، 3 اکتوبر کو، اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور ان کے ساتھیوں کو ممبئی سے گوا جانے والے کروز پر این سی بی کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آرین خان کے ساتھ ان کی سیلفی وائرل ہونے کے بعد گوساوی سرخیوں میں آگئے۔ ان پر ممبئی زون کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے کہنے پر جھوٹی گواہی دینے کا الزام ہے۔ حال ہی میں ان کی گفتگو کی ایک مبینہ ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ لکھنؤ پولیس کے سامنے خودسپردگی کردے گا۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں مہاراشٹر پولیس سے خطرہ ہے۔کروز پر اسی منشیات کیس کے ایک اور گواہ گوساوی کے باڈی گارڈ پربھاکر سیل نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں تفتیشی ایجنسیوں کے اہلکاروں اور گواسی کے خلاف ایک حلف نامہ دیا ہے جس میں اس نے الزام لگایا ہے کہ وانکھیڑے نے ان سے کچھ سادہ کاغذات پر دستخط کرائے تھے اور یہ پیسہ اینٹھنے کا معاملہ ہے۔ گوساوی کا سوشل میڈیا پر دعویٰ ہے کہ پربھاکر سیل اس وقت ان کے خلاف جو کچھ بول رہا ہے وہ سچ نہیں ہے۔این سی بی کے اہلکار وانکھیڑے نے بھی سیل کے الزامات کی تردید کی ہے۔