مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 1,50,000ہیلت اینڈ وینلس سنٹرس کا قیام عمل میں لایا: منسکھ منڈاویا
حیدرآباد دسمبر۔مرکزی وزیر صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 1,50,000ہیلت اینڈ وینلس سنٹرس کا قیام عمل میں لایا ہے۔انہوں نے انٹی گریٹیوہیلت اینڈ ویل بئینگ (آئی ایچ ڈبلیو)2022 تین روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس جس کا آغاز جمعہ کو ہوا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی تحقیق کرنا چاہتے ہیں جس سے روحانی جہت کو تسلیم کیاجائے۔ہمیں چاہئے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں۔یہ تحقیق صرف سرکاری لیابس تک ہی محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ ہمیں نجی محققین کیلئے بھی لیابس کے دروازے کھولنے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کسی کو عظیم بننے کیلئے بڑے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ لگن اور عزم کے ساتھ کام کرنے سے ہی کوئی بھی عظیم بن سکتا ہے۔ہماری روایتی سائنس کی یہ طاقت ہے۔جب ہم ہمارے آباواجداد کی طرز زندگی دیکھتے ہیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح وہ کسی بھی دوا کے بغیر طویل زندگی تک رہے۔یہ صرف جسمانی سرگرمی، صحت مند غذا اور مشاہدات سے ملنے والی معلومات کی بنا پر ممکن ہوسکا۔ہم واسودیو کُٹمبھ (دنیا ایک خاندان کی طرح)میں یقین رکھتے ہیں۔اس سے نہ صرف ہمارے ملک میں رہنے والوں کی بلکہ دنیا کے عوام کو بھی مدد ملے گی۔ہم نے لاک ڈاون میں کسی بھی قسم کی قیمتوں میں اضافہ کے بغیر 150ممالک کو دوائیاں بھیجی ہیں۔اس خطرناک گھڑی میں بنی نوع انسان کی مدد کے لئے ہندوستان پر دنیا منحصر رہی۔