کمپنیوں میں مضبوط سہ ماہی نتائج سے سینسیکس پھر ہوا 61 ہزاری

ممبئی، اکتوبر۔بیرونی بازاروں کے ملے جلے رخ کے درمیان مقامی سطح پر کمپنیوں کے بہتر سہ ماہی نتائج سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج سینسیکس ایک بار پھر 61 ہزارا پوائنٹ سے زیادہ پہنچ گیا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 383.21 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 61 ہزار پوائنٹس سے زیادہ 61350.26 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 143 پوائنٹس چڑھ کر 18268.40 پر آگیا۔بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں نے زیادہ خریداری پر زور نظر آیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 440.11 پوائنٹس بڑھ کر 25584.84 پوائنٹس اور اسمال کیپ 612.72 پوائنٹس کے ساتھ 28449 پوائنٹس پر رہا۔بی ایس ای پر کل 3419 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 2218 ہرے نشان پر جبکہ 1056 لال نشان پر ہے۔ وہیں 145 شیئروں کے دام مستحکم رہے ۔ اسی طرح این ایس ای میں 39 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 11 میں کمی ہوئی۔

Related Articles