مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی حکومت سنجیدہ : گہلوت
جے پور ، اکتوبر۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت مزدوروں کے مفادات کے معاملے میں سنجیدہ ہے اور اس سمت میں مسلسل حساس سوچ کے ساتھ فیصلے لیے ہیں۔ مسٹر گہلوت نے بدھ کی شام وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر مختلف قومی مزدور تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے جائزمطالبات کے حوالے سے ایک مثبت رویہ کے ساتھ بتدریج فیصلہ لے گی ۔ روڈ ویز اور جے سی ٹی سی ایل سے متعلق مختلف امور پر جلد میٹنگ کر کے فیصلے بھی لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران موکش کلاش بسوں کے آپریشن اور بحران کے وقت مہاجرین کو ان کی منزلوں تک پہنچانے میں ادا کئے گئے کردار کے لیے روڈ ویز اہلکاروں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ آر ای ای ٹی جیسے بڑے مسابقتی امتحانات کے دوران امیدواروں کو آسانی سے امتحانی مراکز تک پہنچانے میں بھی روڈ ویز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی امتحانات کے کامیاب انعقاد میں بھی روڈ ویز ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس موقع پر ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں نے اپنے مختلف مطالبات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی ۔ وفد میں آئی این ٹی یو سی کے جگدیش راج شری مالی اور گھسی لال ، اے آئی ٹی یو سی روڈ ویز کے ایم ایل یادو اور کنال راوت ، سی آئی ٹی یو کے رام پال سینی اور بھونور سنگھ رانا ، ایچ ایم ایس کے مکیش ماتھر اور سی پی آئی کے ڈی کے چنگانی موجود تھے۔