غیر گاندھی پریوار کی خاتون ہو کانگریس کی صدر:دنیش پرتاپ

رائے بریلی:اکتوبر۔رائے بریلی میں گاندھی کنبے کو ہدف تنقید بنانے والے ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا خواتین کو 40فیصدی ٹکٹ دینے کا دعوی اس وقت تک کھوکھلا سمجھا جائے گا جب تک کانگریس اپنے قومی صدر کو گاندھی کنبے سے باہر کی خاتون کو نہیں بناتی ہے۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پرینکا گاندھی انتخابات میں 40فیصدی خواتین کو حصہ داری کی بات کررہی ہیں اور خود ان کی پارٹی کا قومی صدر ہمیشہ گاندھی کنبے کا بنتا ہے۔ انہوں نے انتباہ دینے کے لہجے میں کہا کہ اگر خواتین کو حصہ داری دینا چاہتی ہے تو کانگریس قومی صدر کسی خاتون کو بنائیں اور وہ بھی گاندھی پریوار کے باہر کی ہو۔انہوں نے گاندھی کنبے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں رائے بریلی میں کانگریس ایک بھی سیٹ پر جیت نہیں درج کرسکتی ہے۔ ایم ایل سی نے سونیا گاندھی کے ذریعہ انتخاب جیتنے پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے تعاون دینے کی وجہ سے سونیا گاندھی اس بار رکن پارلیمان ہیں۔

Related Articles