اتراکھنڈ بارش: نینی تال اور الموڑہ اضلاع میں 29 افراد کی موت، ایک لاپتہ

نینی تال ، اکتوبر ۔ اتراکھنڈ کے کوماؤں ڈویژن کے نینی تال اور الموڑہ اضلاع میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش کے قہرسے 29 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔اس بارش کے قہر سے سب سے زیادہ نقصان نینی تال ضلع میں ہوا ہے۔ اس ضلع میں 25 افراد کی بارشوں سے پیش آئے حادثات کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ ایک مزدور شدید زخمی ہے ۔ رام گڑھ بلاک کے جھوتیا-سکونا گاؤں میں نو مزدوروں زندہ دفن ہوگئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑکوں کے بند ہو جانے سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں یہاں نہیں پہنچ پائی ہیں ، جس کی وجہ سے راحت رسانی کے کام سرانجام نہیں دیے جا رہے ہیں ۔ انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوعہ کے کئے روانہ ہو گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرکاش جوشی نے بتایا کہ دوشاپانی میں مکان منہدم ہونے سے پانچ ، تھاراڈی میں سات ، بھیم تال میں ایک ، چوپڑا گاؤں میں ایک ، بوہراکوٹ میں دو لوگوں کی ملبے میں دبنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ چوپڑا گاؤں میں ایک شخص کی نالے میں بہہ جانے سے موت ہو گئی ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو باہر نکالا۔نینی تال ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرکےمطابق ضلع نینی تال میں بارش سے پیش آئے حادثات میں 25 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔دوشاپانی کے چوکھٹاتوک میں جن پانچ مزدوروں کی موت ہوئی ہے ، ان میں تین بہار کے مغربی چمپارن جبکہ دو اتر پردیش کے امبیڈکر نگر ضلع کے رہنے والے ہیں۔ مرنے والوں میں دھیرج کمار ، امتیازساکن بیلوا ، تھانہ ساٹھی ضلع مغربی چمپارن ، جمعراتی ساکن مچھر گہوا ، ضلع مغربی چمپارن ، بہار ، ونود کمار اور ہریندر کمار ساکن مادھو پور ، دلہاپور ، تھانہ جلالپور ضلع امبیڈکر نگر ، اترپردیش شامل ہیں ۔ ان کا ایک ساتھی کانشی رام ساکن گاؤں بیلوا ، تھانہ ساٹھی ضلع مغربی چمپارن بہار زخمی ہوا ہے ۔ ضلع الموڑہ میں بارش کی وجہ سے چار افراد کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص لاپتہ ہے۔ الموڑہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر راکیش جوشی نے بتایا کہ بھیکیاسین کے روپڑ گاؤں میں صحافی آنند سنگھ نیگی کے کنبے کے افراد سو رہے تھے۔ اس دوران مکان ملبے کے زد میں آگیا ، جس میں آنند نیگی اور اس کی دو پوتیاں ملبے میں دب گئیں ۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ آنند نیگی ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ مسٹر جوشی نے بتایا کہ آج ہیرا ڈنگری اور شیراڈ گاؤں میں آج ایک لڑکی اور ایک خاتون کی ملبے میں دب جانے موت ہوئی ۔ انتظامی ذرائع نے بتایا کہ جھوتیا-سکونا گاؤں میں جو نو لوگ زندہ دفن ہوگئے ہیں، وہ مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ وہ یہاں ایک نجی ٹھیکیدار کے ساتھ کام کر رہے تھے اور حادثے کے وقت ایک کمرے میں سو رہے تھے ۔ اچانک رات میں کمرے میں ملبہ گھس گیا اور نو افراد دب گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی باہر کود گیا ۔ وہ شدید زخمی ہے۔

Related Articles