ہم نے بہترین کارکردگی پیش نہیں کی : محمود اللہ
الامارات ، اکتوبر۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ اتوار کو یہاں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 گروپ بی کے دوسرے کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ سے چھ وکٹوں سے ہارنے کے بعد ان کی ٹیم نے بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود اللہ نے کہا کہ ہم اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلتے تو کہانی مختلف ہوتی اور اب ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم آئندہ میچز میں بہترین کرکٹ کھیلیں۔ اگر ہم بطور بیٹنگ یونٹ اپنی غلطیوں کو نہیں سدھارتے اور اسے دوبارہ دہراتے ہیں تو اس سے ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘‘کپتان نے کہا ’’یہ کہنا غلط ہے کہ ہم حد سے زیادہ پراعتماد تھے۔ ہم نے ایسے حالات میں اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلا اور مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں ہمارا بیٹنگ اپروچ اس کے لیے ٹھیک تھا۔ ہم نے عمان کے ساتھ وارم اپ میچ میں 200 سے زائد رنز بنائے ، لیکن آج ہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔‘‘بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ میں فطری طور پر مایوس ہوں اور میرے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہم اپنی بیٹنگ کے حوالہ سے متفکر ہیں ،ہمیں بیٹنگ یونٹ میں بہتر ہونا ہے اور ہمیں جارحانہ کرکٹ بھی کھیلنی ہے کیونکہ ہماری بیٹنگ بہت گہری ہے۔ مجھے اپنے اوپنرز لٹن داس اور سومیا سرکار سے بہترین آغاز کی توقع ہے۔ میرے خیال میں ہم میچ میں پاور پلے میں رنز بنانے میں ناکام رہے ، جس کا ہمیں استعمال کرنا چاہیے تھا۔ جب آپ اس طرح کے اسکورز کا تعاقب کرتے ہیں تو آپ کو ٹاپ آرڈر سے رنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ درمیان میں شکیب اور مشفق نے کچھ واپسی کی ، لیکن ہم پھر اپنا راستہ کھو بیٹھے‘‘۔