افغانستان کی ٹیم سال2022 میں ہندوستان کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گی

کابل، دسمبر۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اگلے دو سالوں کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) شیڈول کے مطابق مارچ 2022 میں ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے منگل کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اب سے دو سال کے عرصے میں گھر اور باہر 11 ون ڈے، چار ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ افغانستان مجموعی طور پر 52 بین الاقوامی میچ کھیلے گا جس میں 37 ون ڈے، 12 ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔ اگلے دو سالوں میں، افغانستان 2022 میں ایشیا کپ اور پھر اسی سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اس کے بعد ایشیا کپ اور 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلے گا۔ اسی طرح افغانستان اگلے سال کا آغاز نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے کرے گا، جبکہ وہ سال کا اختتام زمبابوے کے خلاف تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ) کی سیریز کے ساتھ سال کا اختتام کرے گا۔ اے سی بی نے ایک ریلیز میں کہا، ’’اگر ہم محدود اوورز کی کرکٹ اور ٹیسٹ فارمیٹ کا موازنہ کریں تو یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کی توجہ کھیل کے چھوٹے فارمیٹس پر مرکوز رہے گی۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ افغانستان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں سات ون ڈے سیریز کھیلے گا، اسی طرح ایشیا کپ 2022 (ٹی 20 فارمیٹ)، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022، ایشیا کپ 2023 (ون ڈے فارمیٹ) اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیسے چار بڑے محدود اوورز کے ٹورنامنٹس میں حصہ لے گا ،چھوٹے فارمیٹس پر ہم زیادہ توجہ مرکوز کریں گے۔

Related Articles