ماسکو چیمپئن شپ کے تمغے جیتنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا
نئی دہلی، مئی۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیو شرما اور ایکتا وشنوئی نے منگل کو یہاں ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی لڑکیوں کو مبارکباد دی۔ہندوستانی لڑکیوں نے اس ماہ کے شروع میں روس میں منعقدہ ایونٹ میں کل 17 تمغے جیتے تھے۔ایس اے آئی نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ یہ تمام لڑکیاں گزشتہ سال منعقدہ کھیلو انڈیا ویمنس لیگ میں حصہ لینے والی ہندوستانی ہنر مندوں نے جونیئر، سب جونیئر اور سینئر زمروں میں سینڈا اور تاؤلو مقابلوں میں کل 10 طلائی، چار چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے۔ لڑکیوں نے ووشو کے گڑھ سمجھے جانے والے چین اور انڈونیشیا کے حریفوں کو شکست دے کر تمغہ جیتا۔ووشو ایتھلیٹ اور ہندوستانی ٹیم کی کوچ پوجا کادیان نے کہاکہ "پچھلے سالوں میں ووشو ایتھلیٹس کو ماسکو اسٹارز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہر ایک کو 1.5 لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔ اس بار یہ مفت تھا کیونکہ حکومت نے سفر کو اسپانسر کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم ان لڑکیوں میں سے اپنے ایشین گیمز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم بھی خواتین کی ترقی کے لیے بہت کچھ کر رہی ہے اور میں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس میں حصہ لیں اور اعلیٰ سطح پر پرفارم کریں۔ اس سے قبل مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دی تھی۔ ٹھاکر نے ٹویٹ کیاکہ "یہ دیکھنا فخر کی بات ہے کہ ہماری لڑکیاں ہمیں فخر کر رہی ہیں اور ملک کو کھیلو انڈیا ویمن لیگ سے فائدہ ہو رہا ہے۔