رانا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
کولکتہ، مئی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان نتیش رانا پر پنجاب کنگز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔لیگ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ رانا پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت اس سیزن میں کے کے آر کا پہلا اوور ریٹ جرم تھا۔پیر کی رات ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں رنکو سنگھ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر خود کو ایک اچھے فنشر کے طور پر قائم کیا اور کے کے آر کو پانچ وکٹوں سے جیت دلائی۔ پنجاب نے کے کے آر کے سامنے 180 رنز کا ہدف رکھا جسے کے کے آر نے آخری گیند پر حاصل کر کے پلے آف میں پہنچنے کی امید کو زندہ رکھا۔کپتان رانا کی (38 گیندوں، 51 رنز) نصف سنچری اور آندرے رسل کی (23 گیندوں، 42 رنز) کی شاندار بلے بازی نے رنکو کی 10 گیندوں پر 21 ناٹ آؤٹ رن بنائے، جس سے کے کے آر کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 180 رنز کا تعاقب مکمل کرنے میں کامیابی ملی۔ اس سے قبل ورون چکرورتی نے کے کے آر کی گیندبازی کی قیادت چار اوورز میں 26 رن پر تین وکٹ کے ساتھ کی۔