ٹونی ڈوڈیمائڈ آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل میں شامل ہوں گے
میلبورن ، اکتوبر ۔سابق آسٹریلیائی تیزگیندباز ٹونی ڈوڈیمائیڈ آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل میں شامل ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔ وہ سلیکشن پینل کے تیسرے رکن ہوں گے۔ اس سے قبل پینل میں چیئرمین جارج بیلی اور ہیڈ کوچ جسٹن لینگر ہیں۔ ہاکی آسٹریلیا کے زیر اہتمام فیلڈ ہاکی مقابلہ ’ ہاکی ون ‘کے جنرل منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ڈوڈے مائیڈ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور اگلے ماہ ایشز سیریز سے قبل سلیکشن پینل میں شامل ہو ں گے۔ واضح رہے کہ اپنے کھیل کیریر کے بعد ڈوڈمائیڈ نے کئی کردار ادا کیے ہیں۔ پانچ سال تک انگلینڈ کے میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کرکٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد 2004 میں ویسٹرن آسٹریلیا کے سی ای او کی حیثیت سے اپنے ملک واپس آئے تھے۔ تین سال بعد انہیں کرکٹ وکٹوریہ کا سی ای او مقرر کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی اعلی کارکردگی اور قومی ٹیموں کے ایگزیکٹو جنرل منیجر بین اولیور نے ایک بیان میں کہا: ٹونی نے انتہائی مضبوط امیدواروں کے شعبے کی قیادت کی ہے اور ہم آسٹریلیائی مرد ٹیم کے لئے ایک اہم اور دلچسپ دور میں قومی سلیکشن پینل میں ان کے شامل ہونے سے بےحد خوش ہیں۔ وہ فی الحال سلیکٹر کے کردار کے لیے ایک مثالی امیدوار ہیں۔