امت شاہ نے اتراکھنڈ میں موسم سے متعلق صورتحال کے بارے میں پشکر دھامی سے بات چیت کی
دہرادون ، اکتوبر ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز وزیراعلیٰ پشکر دھامی سے فون پر بات کی اور اتوار سے اتراکھنڈ میں شدید بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کی ۔ مسٹر شاہ نے مسٹر دھامی سے ریاست میں بھاری بارش سے بچاؤ سے متعلق کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ساتھ ہی مسٹر دھامی نے ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹوں سے اضلاع میں بارش کی صورتحال کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے تمام ضلعی مجسٹریٹس کو ضلع میں بارش کی صورتحال اورآمدورفت سے متعلق صورتحال کی ہر گھنٹے کی رپورٹ دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے چاردھام یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں سے بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔