آسٹریلین کرکٹر پوکوسکی کی تازہ ہیڈ انجری، ایشز میں شرکت مشکوک
میلبورن ،اکتوبر۔ نوجوان آسٹریلین بیٹسمین ول پوکوسکی ایک بار پھر سر پر گیند لگنے کیبعد کنکشن کا شکار ہورہے ہیں۔ کرکٹ وکٹوریہ کیمطابق پوکوسکی کو پچھلے ہفتے ٹریننگ سیشن کے دوران تھرو ان میں سر پر گیند لگی تھی تب سے انہیں سرچکرانے کی علامات کا سامنا ہے۔ انہیں اس سے قبل بھی سرپر چوٹیں لگ چکی ہیں جس کے سبب نو مرتبہ کنکشن کی شکایت کرچکے ہیں۔ تازہ انجری کے بعد ان کیلئے ایشز میں شرکت مشکوک ہوگئی، 23 سالہ بیٹر کو ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اوپننگ کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق وہ طبی عملی کی نگرانی میں ہیں اور جلد ایکشن میں لوٹنے کیلئے پرامید ہیں۔