آسٹریلیا نے ہندستان کو 5-1 سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل کی

ایڈیلیڈ، دسمبر ۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو چوتھے ہاکی ٹیسٹ میں ہفتہ کو 5-1 سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔میٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یک طرفہ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ نے دو گول کیے جب کہ جیکب وہٹن، ٹام وکہم اور میتھیو ڈاسن نے ایک ایک گول کیا۔ ہندستان کی جانب سے واحد گول دلپریت سنگھ نے کیا۔تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 4-3 سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی پر اعتماد تھے۔ دلپریت نے دوسرے کوارٹر میں بھی میچ کا پہلا گول کر کے ہندستان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے ہندستان سے میچ چھیننے کا سلسلہ جاری رکھا۔دوسرے کوارٹر میں ہیورڈ اور وہیٹون کے گول نے آسٹریلیا کو برتری دلائی جبکہ تیسرے کوارٹر میں وکہم اور ہیورڈ کے گول نے ہندستان کو میچ سے باہر کردیا۔ ہندوستان نے چوتھے کوارٹر میں تھوڑی جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن ڈاسن نے گول کرکے آسٹریلیا کے لیے 5-1 کی فتح کو یقینی بنایا۔ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ہاکی ٹیسٹ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles