وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے بیان پر راجندر سنگھ راٹھور کا جوابی حملہ
جے پور ، اکتوبر۔راجستھان میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر سنگھ راٹھور نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو بیوقوف کہنے والے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں تو سبھی بیوقوف ہیں لیکن آپ جیسے وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے ،جو ہر چیز کا علم رکھتے ہیں ، راجستھان کی حالت اتنی خراب کیوں ہے ؟مسٹر راٹھور نے یہ بات آج سوشل میڈیا کے ذریعے کہی۔ انہوں نےکہا کہ اندرونی لڑائی کا سامنا کررہی کانگریس حکومت کے عظیم لیڈروں کو ان کے باشعور وزیراعلیٰ مبارک ہو ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کا علم رکھنے والے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کس کس پارٹی میں علم رکھنے والے لوگ موجود ہیں ، اس کی فہرست جاری کریں۔ کانگریس کے راہل گاندھی کی ذہانت کا سب کو علم ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت آج تمام پارٹیوں کو ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں ریاست کے 64 فیصد شہریوں نے تسلیم کیا ہے کہ ریاستی حکومت میں کوئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔