اس سال کا آئی پی ایل میرے لئے نئی شروعات : رہانے
نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کے بلے باز اجنکیا رہانے کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن ان کے لئے نئی شروعات جیسا ہے ۔
رہانے پہلے راجستھان رائلس کی طرف سے کھیلتے تھے اور انہیں گزشتہ سال نومبر میں دہلی نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ رہانے راجستھان کے لئے 2011 سے کھیلتے تھے اور وہ راجستھان کے لئے 2011 سے کھیلتے تھے اور وہ راجستھان کے لئے 2011 کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے ۔ رہانے اس سے پہلے ممبئی انڈینس اور پونے کے لئے کھیل چکے ہیں اور دہلی آئی پی ایل کی ان کی چوتھی ٹیم ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا آئی پی ایل میرے لئے نئی شروعات ہے۔ میں اس سیزن کے لئے کافی پرجوش ہوں۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ کھلاڑی آئی پی ایل کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچنے کے ساتھ ہی دو تین دن میں کورونا پروٹوکال کے عادی ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سال ستمبر سے دس نومبر تک آئی پی ایل میچ کھیلے جائیں گے۔