قانون کو کچلنےوالی یوگی حکومت کے دن اب محض گنتی کے :اکھلیش

سہارنپور:اکتوبر۔مغربی اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کا بگل پھونکتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کو ٹائروں کے نیچے کچلنے اور ان کی تذلیل کرنے والی بی جے پی کی حکومت کے دن اب محض گنتی کے رہ گئے ہیں۔چودھری یش پال کی جینتی کے موقع پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہایوگی اس کو بولتے ہیں جو دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھے ۔مگر وزیر اعلی یوگی اور ان کے لوگوں کے کارناموں کو لکھیم پور میں لوگوں نے دیکھا ہے جہاں گاڑیوں کے ٹائروں سے کسانوں کو کچلا گیا۔ قانون کو بھی کچلنے کی تیاری تھی۔ انہیں دی نہیں لگے گی جب وہ آئین کو بھی کچل دیں گے۔انہوں نے کہا کسان ہمیں اناج دیتے ہیں وہ ہمارا پیٹ بھرتا ہے۔ ہمیں پہننے کو کپڑے دیتا ہے۔ موجودہ حکومت میں حالانکہ اسے رسوا ئی کا سامنا ہے۔ کسان اپنے حق کی لڑائی لڑرہے ہیں اور یہ حکومت ان کو موالی کہہ رہی ہے۔ ان کی بس چلے تو دہشت گرد کہہ دیں۔ بی جے پی کی رسوائی کے باوجود کسان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں ۔ وہ گدی پر بیٹھانا بھی جانتے ہیں اور اتارنا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پانچ ٹریلین ڈالر کی اکانومی کی بات کہہ رہے تھی تو یوپی کے نقل چی وزیر اعلی نے بھی ایک ٹریلین معیشت کا وعدہ کرلیا مگر نتیجہ صفر ہے۔ کسانوں کے لئے بجلی کے میٹر بھی لگ گئے اور تیز بھی بھاگنے لے۔ بل بڑھا دئیے گئے۔کمرتوڑ مہنگائی سے بے حال کسانوں کو 500 روپئے دئیے جانے لگے مگر کیا یہ احترام کی بات ہے۔ حقیقت میں انتخاب سے پہلے اکاونٹ میں پیسے بھیج کر حکومت کسانوں کو دھوکہ دینے کا کام کررہی ہے۔

Related Articles