ہمارے لیے دو پوائنٹس بہت اہم تھے : روہت شرما
شارجہ ،اکتوبر۔ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے منگل کےروزیہاں ایک آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو شکست دینے کے بعد کہا کہ ہمیں یہاں آنا تھا اور جو کیا وہی کرنا تھا ۔ دو پوائنٹس ہمارے لیے بہت اہم تھے۔ ایک بار جب ہم نے راجستھان کو 90 رن پر آؤٹ کر دیا تو ہمارے پاس میچ کو جلد ختم کرنے کا موقع تھا۔ میچ کو اپنے قبضہ کرنا بہت ضروری تھا۔ روہت نے میچ کے بعد کہا ’’ہمیں یہاں آکر کھل کر بلےبازی کرنی تھی ۔ ہمارے پاس نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کا موقع تھا ۔ یہ ہمارے لیے ایک دم بہترین میچ تھا ۔ ایشان کشن کچھ میچوں کے بعد کھیل رہے ہیں ، لیکن ہم ان کی صلاحیت کوجانتے ہیں۔ میں شروع سے جوکھم لےکرکھیل رہا تھا ۔ ہم چاہتے تھےکہ کشن کچھ وقت کریز پر گزاریں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ فیلڈنگ کوچ جیمز پیمنٹ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا وہ ایک اوربار ہمارے ساتھ ماٹیویشن سیشن کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہم سے بات کرنا پسند کرتے ہیں ۔ وہ ایک عظیم شخص ہیں، جنہیں ٹیم میں ہونا چاہیے‘‘۔ وہ اچھے انسان ہیں، جو ٹیم میں ہر وقت ماحول کوگلزار بنائے رکھتے ہیں اور یہ بہت اہم ہے ۔ ہم اس لحاظ سے اچھا نہیں کھیل رہے تھے جہاں ہم چاہتے تھے ، لہذا آپ کوان کے جیسے کسی شخص سے اس طرح کی گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے صرف آگے بڑھنا ضروری تھا‘‘۔ ممبئی کے کپتان نے کہا ’’جب آپ ریڈار کے نیچے ہوتے ہیں تو بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ باہر آئیں اور کام کو اچھے اور پرسکون انداز میں کریں ۔ ہم اس سیزن میں ہٹ اور فلاپ رہے ہیں ۔ ہم اچھا کر رہے ہیں ، ہم اچھی تیاری کر رہے ہیں ، بات صرف اتنی ہے کہ ہم ایک ساتھ نہیں آرہے تھے ، لیکن آج ایک اچھی مثال تھی۔ تمام گیند باز ایک ساتھ آئے ، صورتحال کا اچھا استعمال کیا اور پھر بلے بازوں نے میچ کو ختم کر دیا۔ میرا خیال ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہم سے پہلے اپنا آخری میچ کھیلنا ہے۔ اس سے ہمیں پہلے ہی پتہ ہوگا کہ ہمیں کیاکرنا ہے‘‘۔