گہلوت نے راجستھان کو 2.5 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی دستیاب کرانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھا

جے پور،  اکتوبر۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ریاست کو 2.5 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی فراہم کرانے کی درخواست کی ہے۔ مسٹرگہلوت نے کہا کہ اس سال ریاست میں تقریبا 50 لاکھ ہیکٹر رقبے میں چنے اور سرسوں کی بوائی متوقع ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو 15 اکتوبر تک ریاست کو 2.5 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی مہیاکرانے کے لئے خط لکھ کر درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ذریعہ اکتوبر کے مہینے میں 1.5 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کی مانگ کی گئی ، جس کے خلاف مرکزی حکومت نے صرف 67890 میٹرک ٹن ڈی اے پی الاٹ کیا۔ اس سے ریاست میں ڈی اے پی کی کمی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ راجستھان کو اس سال خریف میں مرکزی حکو مت کے ذریعہ 4.5 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کے مطالبہ پرصرف 3.07 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی ہی فراہم کیا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ منگل کو ریاست کے وزیر زراعت لال چند کٹاریہ نے مرکزی وزیربرائے کیمیکلز اور کھاد منسکھ مانڈویہ کو خط لکھ کر ریاست کو ربیع کی فصلوں کے لئے مناسب مقدار میں ڈی اے پی فراہم کرنے کی درخواست کی۔

Related Articles