حکومت کیرالہ آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے: وزیر اعلی

ترواننت پورم، جنوری ۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے پیر کے روز کہا کہ ان کی حکومت موجودہ وقت میں کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔وزیر اعلی مسٹر پنارائی وجین نے یہاں جاری ہونے والی ریلیز میں کہا کہ، ہمیں جمہوریت، سکیولرازم، تکثیریت اور وفاقیت کے تحفظ کے لیے خصوصی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، جو ہمارے قومی یکجہتی کی اہم بنیا د اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہیں۔ مذہبی، لسانی اور دیگر شعبوں میں بالادستی کے رجحانات سے اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے تنوع کا احترام کرنے والی جمہوریت کی تعمیر کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہيں ۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط قوم کے لیے مضبوط مرکزی و ریاستی حکومتیں اور فعال مقامی حکومتیں درکار ہوتی ہیں۔ ملکی سیاست کے جسم کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے اعضاء کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔سماجی شعبوں میں ریاستوں کی اہم ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی مالی پوزیشن مضبوط ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی قرض لینے کی حد کو کم کرنے کے حالیہ اقدامات سے صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مداخلت کی گنجائش بھی کم ہو گئی ہے۔

Related Articles