مودی نے یوپی کو دی 75پروجکٹوں کی سوغات

لکھنؤ:اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے 75ویں سال کے خاص موقع پر منگل کو یہاں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو 4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75پروجکٹوں کی سوغات سے نوازہ۔مرکزی رہائش و شہری امور وزارت و شہری ترقیات اترپردیش کے اشتراک سے اندراگاندھی پرتشٹھان میں منعقد پروگرام میں مسٹر مودی نے 4737کروڑ روپئے کی 75پروجکٹوں کا افتتاح کیا و سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سمیت دیگر وزیر اور افسران موجود رہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے 75نمایاں ہاوسنگ تکنیکوں کے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس میں سوچھ بھارت مشن، امرت یوجان، اسمارٹ سٹی مشن، اربن ٹرانسپورٹ، وزیر اعظم رہائش اسکیم(شہری) میں اب تک کی حصولیابیوں سے متعلق فلم کی نمائش کی جائے گی۔مسٹر مودی پی ایم آواس اسکیم(شہری) کے تحت 75اضلاع کے 75000مستفیدین کو ڈیجیٹل ذریعہ سے چابھی بھی سونپیں گے اور اسمارٹ سٹی مشن کے تحت اترپردیش کی 10اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75کہانیوں پر مبنی کافی ٹیبل بک کا اجراء کریں گے۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا جائےگا۔سہ روزہ پروگرام میں’نئے ہندوستان کا نیا اتردیش۔ تبدیل شدہ شہر ماحول اسٹیٹ پویلین کی تھیم طے کی گئی ہے۔ جس کے تحت مختلف مشنوں کی نمائش کی جائے گی۔ جس میں اسٹال کے مرکز میں اجودھیا کو ظاہر کرتے ہوئے شاندار ماڈل کی نمائش، وزیر اعظم آواس اسکیم(شہری)، سوچھ بھارت مشن، امرت مشن و اسمارٹ سٹی، اربن ٹرانسپورٹ، قومی تغذیہ مشن، میٹرو وغیرہ کے اسٹال لگائے جارہے ہیں۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ریاست کے مختلف شہروں میں چلنے والے آئی سی سی سی/آئی ٹی ایم ایس پروجکٹوں کا شہروں سے لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائےگا۔افتتاحی اجلاس کے بعد سیمینار اور ویبنار کے ذریعہ سے شہر ترقیات سے متعلق ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles