کووڈ۔19ویکسین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں بھیج دی گئی: لوگونوف
جلد ہی یہ ویکسین رضاکاروں کو دی جائے گی
ماسکو،روس کے گوملیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ ڈینس لوگونوف نے جمعہ کو کہا کووڈ۔19کے لئے تیار کی گئی ویکسین مزید ٹیسٹوں کے لئے میڈیکل اسنٹی ٹیوٹ بھیج دی گئی ہے۔
مسٹر لوگونوف نے کہا کہ ویکسین ٹیسٹ کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ میڈیکل انسٹی ٹیوٹوں کو ویکسین کی سپلائی کردی گئی ہے اور جلد ہی یہ ویکسین رضاکاروں کو دی جائے گی۔ یہ صرف تحقیق کی شروعات ہے۔