اعظم گڑھ کے مبارک پور قصبے میں ڈائریا سے 50سے زیادہ لوگ بیمار
اعظم گڑھ:ستمبر۔اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے مبارک پور قصبے میں ڈائریا کی زد میں آنے سے 50سے زیادہ لوگ بیمار ہوگئے جن کا سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔آفیشیل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مبارک پور قصبے میں گذشتہ تین۔ چار دن میں ایک دو ڈائریا کےمریضوں کا پتہ چلا تھا۔ لیکن منگل کی رات اچانک ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہلچل مچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوا محلے کے تقریبا چار درجن لوگ ڈائریا سے متاثر ہیں اور ان کا سی ایچ سی مبارک پور میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریا بڑھنے کی اہم وجہ آلودہ پانی کو بتایا جارہا ہے۔ قصبے کا بلوا محلہ خصوصی طور سے ڈائریا کی زد میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الٹی، دست کے متاثرہ لوگ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ سی ایچ سی مبارک پور کے سبھی بستر ڈائریا کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔کچھ مریضوں کو سرکاری میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔ ڈائریا کے قہر سے قصبے میں ہلچل مچ گئی ہے۔کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی ایک ٹیم نےبلوا محلے میں ڈیرا ڈال دیا ہے۔ موقع پر ڈی ایم راجیش کمار نے پہنچ کر مریضوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ موجود وقت میں سی ایچ سی پر تقریبا چار درجن ڈائریا کے مریض زیر علاج ہیں۔جن کا علاج کیا جارہا ہے۔ وہیں محکمے کی ٹیم بلوا محلے میں تعینات کی گئی ہے۔ گھر گھر متاثرین کی کھوج کے ساتھ انہوں نے دوا دی جارہی ہے۔