کرس گیل کا پنجابی گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
دبئی ،ستمبر۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین، ’یونیورس باس‘ سے مشہور کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر گانے ’پنجابی ڈیڈی‘ کی آڈیو جاری کی تھی اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے، ویڈیو دیکھنے کیلئے میرے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں۔