آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا

میلبورن، فروری۔ کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو پاکستان کے آئندہ دورے کے لیے اپنی 18 رکنی مضبوط ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اسی کے گھر پر مضبوط ٹیم اتارنے کے مقصد سے ایشز سیریز والی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہے، جس نے انگلینڈ کو یکطرفہ انداز میں 4-0 سے شکست دی تھی۔ ٹیم میں صرف لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایگر ہی نئے کھلاڑی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان رواں ماہ کے آخر میں پاکستان روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے فی الحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلوی مینز ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 18 رکنی آسٹریلیائی ٹیم: پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیون اسمتھ (نائب کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مارکس ہیرس، مارنس لیبوشین، ٹریوس ہیڈ، کیمرن گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مچل مارش، مچل نیسر، مچل سویپسن۔

Related Articles