ہمارے کھلاڑیوں نے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھا ہے: دھونی

شارجہ، ستمبر۔تین بار آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعہ کو یہاں آئی پی ایل۔14 کے 35 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے سخت محنت کی ہے۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ ہم اوس کے سلسلے میں فکرمند تھے اور ہم نے اسے گزشتہ سیزن میں یہاں دیکھا تھا۔ بنگلورو نے ایک عمدہ آغاز کیا ، اگرچہ پچ آٹھویں یا نویں اوور کے بعد تھوڑی سست ہوگئی۔ جس طرح پیڈیکل ایک سرے سے بیٹنگ کر رہا تھا اس صورتحال میں جڈیجہ کا اسپیل اہم تھا۔ میں نے معین کو ڈرنگ کے دوران کہا کہ وہ ایک سرے سے بولنگ کریں گے لیکن پھر میں نے اپنا خیال بدل لیا۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ براوور کو بولنگ کرنی چاہیے کیونکہ جتنی تاخیر سے آپ انہیں لائیں گے حالات ان کے لیے اتنے ہی مشکل ہوں گے اور انہیں ان مشکل حالات میں لگاتار چار اوورز کرنے ہوں گے۔‘‘ ہمارے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ان کے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھا ہے۔ یہاں تین میدان الگ الگ ہیں۔ یہ سب سے سست ہیں۔ میرے خیال میں بیٹ کے ساتھ بائیں اور دائیں ہاتھ کا امتزاج یہاں اہم تھا۔ ہمارے پاس بیٹنگ میں کافی گہرائی ہے ، جس میں بائیں ہاتھ کے کافی بلے باز ہیں اور یہ سبھی کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے اچھے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے رائنا اور رائیڈو کو تھوڑا نیچے بھیجا۔ براوو فٹ ہے اور وہ اچھی طرح سے عملدرآمد کررہے ہیں۔ میں اسے اپنا بھائی کہتا ہوں اور ہم ہمیشہ اس بارے میں لڑتے ہیں کہ آیا اسے سست بولنگ کرنی چاہیے یا نہیں ، لیکن اب ہر کوئی جانتا ہے کہ اس کے پاس سست گیند ہے ، اس لیے میں نے اسے ایک اوور میں چھ مختلف گیندیں کرنے کے لیے کہا۔

Related Articles