دہلی ۔پنجاب کے مقابلہ کا فیصلہ جارح بلے باز کریں گے

دبئی ، دہلی کیپٹلز اور کنگز الیون پنجاب کے مابین اتوار کے روز آئی پی ایل 13 کے مقابلہ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے جارح بلے باز کریں گے۔
دہلی کی ٹیم پچھلے سیزن میں پلے آف میں پہنچی تھی اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پنجاب کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ چھٹے نمبر پر تھی ۔ گذشتہ سیزن میں آف اسپنر روی چندرن اشون نے پنجاب کی کپتانی کی تھی لیکن اس سیزن میں وہ دہلی کیپٹلز ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔
دونوں ہی ٹیموں کے پاس کئی جارح بلے باز ہیں جن کے او پر اپنی ٹیم کی جیت کی ذمہ داری ہوگی۔ اس میچ میں ، سب کی نگاہ دہلی کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور پنجاب کے آل راؤنڈر گلن میکسویل پر ہوگی جو کچھ ہی اوورز میں میچ کے نقشہ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پنت نے پچھلے سیزن میں 16 میچوں میں 488 رنز بنائے تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 162.66 تھا۔پینت مڈل اور ڈیتھ اوورز میں مضبوطی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Related Articles