ریٹ امتحان مکمل شفافیت کے ساتھ کرانے میں حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی: ڈوٹاسرا

جے پور، ستمبر۔راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ 26ستمبر کو ہونے والے ریاست کے اب تگ کے سب سے بڑے امتحان راجستھان ٹیچر ایلجللیبٹی ایکزام (ریٹ) 2021کو کامیابی اورمکمل شفافیت کے ساتھ کرانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ نے کمر کس لی ہے اور کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔مسٹر ڈوٹاسرا نے اج یہاں ریٹ امتحان سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں یہ امتحان اب تک کا سب سے بڑا امتحان ہونے والا ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لئے حکومت مستعد ہے اور سب مل کر اس امتحان کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسے کامیاب بنانے کے لئے وزیراعلی اشوک گہلوت نے جمعرات کو کئی اہم فیصلے کئے جن میں امیدواروں کے آنے جانے کی سہولت کے مدنظر روڈ ویز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ بسوں میں بھی انہیں مفت سفر کرانے کی سہولت دی گئی ہے اور ا س کے لئے پرائیویٹ بسیں حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امتحان میں نقل اور دیگر غیرمطلوبہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ملک میں پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسی سرگرمی میں کسی سرکاری افسر اور ملازم کے ملوث پائے جانے پر انہیں برخاست کیا جائے گا۔ اگر پرائیویٹ اسکول کا مالک یا ملازم کے بھی ایسی کسی سرگرمی میں شامل پائے جانے پر اس اسکول کی تسلیم شدہ حیثیت ہمیشہ کے لئے منسوخ کردی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ امتحان کو شفافیت کے ساتھ کرانے کے لئے سوالنامہ کی روانگی سے لیکر امتحان مرکز میں سوالنامہ کھولے جانے اور تقسیم کرنے تک کی ویڈیوگرافی کرائی جائے گی۔ اس کے ساتھ تمام طرح کے بندوبست کئے گئے اور جہاں پولیس کی ضرورت کے مطابق پورے انتظامات کئے گئے ہیں۔ نقل روکنے کے تحت امتحان مرکز پر امیدواروں کو نئے ماسک دیئے جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں امتحان کے دوران مرکز کا معائنہ کرتے وقت ضلع کلکٹر اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی اپنا موبائل مرکز میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

Related Articles