گریس ملکی سیاست میں مکمل طور سے گمراہ :برج بھوشن سنگھ
گونڈہ:ستمبر۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ نے آج کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کی سیاست میں مکمل طور سے گمراہ ہوچکی ہے اور اس کی حالت’سانپ چھچھوندر کی مانند ہوچکی ہے‘۔اترپردیش کو جرائم سے پُر ریاست بتانے کے محترمہ واڈرہ پر تنقید کرتے ہوئے قیصر گنج کے رکن پارلیمان برج بھوشن سنگھ نے پیر کو کہا’پرینکا و راہل دہلی میں بیٹھ کر سیاست کررتے ہیں اور دو تین مہینے پر ایک پروگرام بنانے ہیں اور پور پکنک منانے یو پی پہنچ جاتے ہیں لیکن اب وقت تبدیل ہوچکا ہے۔ اب پور پکنک سے سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔ کانگریس مکمل طرح سے گمراہ ہوچکی ہے۔نواب گنج واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمان نے سما جو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو پر بھی طنز کسا اور کہا کہ’اکھلیش یادو کی خوش قسمتی سے وزیر اعلی بنے تھے لیکن ان کی بدقسمتی یہ رہی کہ وہ ایک ذمہ دار لیڈر کی شبیہ نہیں بنا پائے۔ اکھلیش اگر ذمہ دار ہوتےتو ویکسین، ائیر اسٹرائیک اورسرجیکل اسٹرائیک پر سوال نہیں اٹھاتے۔