ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر دوائیاں کھانا خطرناک: پرنسپل جی ایم سی جموں
جموں،ستمبر- پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودن نے لوگوں سے ڈاکٹر کے صلاح کے بغیر دوائی لینے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے ہی دوائیاں لینے کے انتہائی مضر نتائج ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران لوگوں نے اپنی مرضی سے ہی کافی مقدار میں دوائیاں کھائی جس سے اموات واقع ہوئیں۔موصوف پرنسپل نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: دوائیاں کم سے کم ہی استعمال کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے لیکن اپنی مرضی سے دوائیاں کھانے کا طریقہ غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے صلاح سے ہی ہمیشہ دوائیاں کھانی چاہئے تاکہ زیادہ مقدار یا کم مقدار میں دوائیاں نہ کھائی جائیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ڈاکٹر سودن نے کہا کہ کورونا کے دوران لوگوں نے ڈاکٹروں کے مشوروں کے بغیر ہی دوائیاں کھائیں جس سے اموات واقع ہوئیں۔