گہلوت کی امریندر سنگھ کو کانگریس پارٹی کو نقصان پہنچانے والا قدم نہیں اٹھانے کی صلاح
جے پور، ستمبر , راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے پنجاب کے وزیراعلی عہدہ سے استعفی دینے والے کیپٹن امریندر سنگھ کو کانگریس پارٹی کو نقصان پہنچانے والا قدم نہیں اٹھانے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ اعلی کمان کے فیصلہ پر ضمیر کی آواز سننی چاہئے۔مسٹر گہلوت نے کہاکہ پارٹی نے انہیں ساڑھے نو سال تک وزیراعلی بناکر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ کام کرکے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے۔ ہائی کمان کو کئی بار اراکین اسمبلی اور عام لوگوں سے ملے فیڈبیک کی بنیاد پر پارٹی کے مفاد میں فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا ذاتی طورپر خیال ہے کہ کانگریس صدر کئی لیڈر، جو وزیراعلی بننے کی دوڑ میں ہوتے ہیں، ان کی ناراضگی مول لیکر ہی وزیراعلی کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن وہی وزیراعلی کو تبدیل کرتے ہوئے ہائی کمان کے فیصلے سے ناراض ہوکر غلط ٹھہرانے لگ جاتے ہیں۔ ایسے لمحات میں اپنے ضمیر کی آواز سننی چاہئے۔مسٹر گہلوت نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ملک فاسسٹ طاقتوں کی وجہ سے ملک کس سمت میں جارہا ہے، یہ ہم تمام اہل وطن کے لئے تشویش کا موضوع ہے۔ اس لئے ایسے وقت میں ہم تمام کانگریس کے لوگوں کی ذمہ داری ملک کے مفاد میں بڑھ جاتی ہے۔ ہمیں خود کی ذات سے اوپر اٹھ کر پارٹی اور ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔