پیرامل ریئلٹی نے راہل دراوڑ کو اپنا برانڈ ایمبیسڈربنایا
ممبئی، ستمبر,پیرامل گروپ کی رئیل اسٹیٹ شاخ پیرامل ریئلٹی نے اپنے ریسیڈنشیل پروجیکٹس کے پورٹ فولیو کے لئے سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان راہل دراوڑ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ ان منصوبوں میں پیرامل مہالکشمی (جیکب سرکل)، پیرامل ویکنٹھ (تھانے)، پیرامل ریوانٹا (مولونڈ)، پیرمل ارنیہ (بھائیکھلا) اور ہمارا جدید ترین تجارتی منصوبہ پیرامل اگستیہ (کرلا) شامل ہیں۔ اس تحاد کے تحت راہل دراوڑ برانڈ کے ایک تجربہ کار ایمبیسڈر کے طورپر پیرامل ریئلٹی سے جڑیں گے اور جذباتی طریقے سے پیرامل ریئلٹی کے بنیادی اقدار کو ظاہرکریں گے۔ وہ گھر کا مالک بننے کی اہمیت پر اپنے سگنیچر پیغامات کے ساتھ صارفین سے براہ راست بات کریں گے۔ میدان میں اپنے قابل اعتماد، مرکوز اور ہمیشہ مثبت رہنے والے نقطہ نظر کے ساتھ، راہل دراوڑ کو پیرامل ریئلٹی کے بنیادی اقدار جیسے علم، کارروائی، فکر اور اثرکواختیارکرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ ہندوستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی قابل اعتماد اور پرسکون طبیعت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ راہل دروڑ نے ہمیشہ چیلنجنگ میچز یا حالات میں علم اور سخت محنت کا منتر اختیار کیاہے۔ پیرامل رئیلٹی بھی اسی فلسفے پر عمل پیرا ہے اور اس کا مقصد صارفین پر مرکوز ہونے، آرکیٹیکچرل ڈیزائن، معیار اور حفاظت کے لیے گولڈ اسٹینڈرڈس سیٹ کرکے لوگوں کی زندگی کو خوشحال بناناہے۔ پیرامل ریئلٹی اورراہل دراوڑ کے درمیان یہ اتحاد لوگوں کو سمجھنے اور ان کی فکر کرنے کی راہل کی تیاری کو ظاہرکرتا ہے۔ اس کے علاوہ، راہل اپنی استقامت کا بھی مظاہرہ کریں گے، جو اپنے ڈیولپمنٹ میں لوگوں کو گھرکااحساس دینے کے پیرامل ریئلٹی کے وعدے کے مطابق ہے۔ پیرامل رئیلٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر گورو ساہنی نے کہا، راہل دراوڑ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت اثرات مرتب کرنے کے ہمارے فلسفے کی عکاسی کرتےہیں۔ بطور کمپنی ہم بہترین صارف کاتجربہ دینے کے لئے مسلسل تیاری کررہے ہیں، جس میں صارف کے جذبات کو سمجھنے سے لے کر ایسے ڈیولپمنٹس کی تیاری تک شامل ہے، جو کمیونٹی کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ راہل دروڑ کواپنے ساتھ شامل کرنے سے ہمیں ’’ٹھیک کرنے اوراچھاکرنے‘‘ کے اپنے مقصد میں مددملے گی، کیونکہ وہ نہ صرف ایک بین الاقوامی اسپورٹس آئیکن ہیں بلکہ پوری دنیا کے بہت سے لوگوں کے لیےتحریک کا ذریعہ بھی ہیں۔ قابل اعتماد، مستند ، سچے اور موثر ہونے کی راہل دراوڑ کی خوبی بالکل ہمارے برانڈ کی اقدارجیسی ہے۔