آئی سی سی نے بٹلرکونومبر کا بہترین کھلاٹی منتخب کیا

دبئی، دسمبر۔انگلینڈ کے اسٹار بلے باز اور محدود اوورز کے کپتان جوس بٹلر کو نومبر کے مہینے کے بہترین مرد کرکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ آئی سی سی نے کہا کہ بٹلر نے ہم وطن عادل رشید اور پاکستان کے شاہین آفریدی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔بٹلر نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف 49 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ایلکس ہیلز کے ساتھ ناقابل شکست 170 رنز کی شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ بٹلر نے فائنل میں پاکستان کے خلاف بھی 26 (17) رنوں کا اہم تعاون کیا، جس کی مدد سے انگلینڈ اپنا دوسرا ٹی20 ورلڈ کپ جیت سکا۔بٹلر نے ٹائٹل جیتنے کے بعد کہا، ’’مجھے نومبر کا بہترین آئی سی سی کھلاڑی منتخب کرنے کے لیے میں مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایوارڈ میرے ساتھی ساتھیوں کی کوششوں کی وجہ سے ہے۔ یہ کرکٹ کا سب سے ناقابل یقین مہینہ تھا جس کے نتیجے میں ہم نے آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے کہا، یہ کرکٹ کے ان بہترین مہینوں میں سے ایک ہے جس میں میں شامل رہا ہوں۔ عالمی چیمپئن بننے کے لئے ٹیم کی قیادت کرنا ہہت خاص تھا۔

Related Articles