ہامرو سوابھیمان ٹرسٹ کے تحت ’’تیج مہوتسو 2021 ‘‘کاشاندار انعقاد
یوپی کے سینئر صحافی منوج مشرا اور شاشوت تیواری کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا
نئی دہلی۔ نیپالی گورکھالی فن، ثقافت ، زبان کی روایت اور تہذیب کے تحفظ اور فروغ میں مصروف ہامرو سوابھیمان ٹرسٹ کے زیراہتما دہلی کے کمانی آڈیٹوریم میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیاگیاجس میں دہلی ، نیپال سمیت سکم ، آسام ، اروناچل ، ڈارجلنگ سے نیپالی گورکھالی تہذیب کے چاہنے والے اور فنکارکثیرتعدادمیں جمع ہوئے۔ مہمان فنکاروں ، گلوکاروں نے آڈیٹوریم میں رقص اور موسیقی کے اپنے بے مثال مظاہرہ سے سامعین کو مسحور کیا۔ خاص طور پر پروگرام کی مرکزی توجہ کا مرکزنیپالی فنکار پورن کلا بی سی نے شاندار تیج گیتوں کی پیشکش سے سامعین کو مسحور کردیا۔ اور بالی وڈ گلوکار مسٹر ترون ساگر نے عقیدت کے گیتوں سے پروگرام کومنور کردیا۔ پروگرام کا آغازشمع روشن کرکےشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، جس کے بعد ٹرسٹ کےچیئرمین مشہور سماجی کارکن نارائن شریشٹھ نے اپنے خطاب میں سامعین کو ٹرسٹ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیااور لوگوں کو گورکھالی نیپالی ثقافت کی اہمیت سے واقف کراتے ہوئے اس کی حفاظت کی اپیل کی۔پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حکومت ہند کے کابینی وزیر پرشوتم روپالانے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں ٹرسٹ کی سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کی اور اس طرح کی تقریبات کی ضرورت کی نشاندہی بھی کی۔ ہریتالیکا تیج مہوتسوکی اہمیت بیان کرتے ہوئے جگت گرو شری شری سنتوشی بابا نے ہامرو سوابھیمان ٹرسٹ کے تمام کارکنوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ اس تنظیم کے لیے ان کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
اس کے بعد آنے والے مہمانوں کابینی وزیر شری پرشوتم روپالا جی اور جگت گرو شری سنتوشی بابا نے نیپالی ادبیوں اور لسانیات کے کاتبوں کو قومی ایوارڈ پیش کیا جو کہ نیپالی زبان کے فروغ کے میدان میں اس نوعیت کا پہلا اور منفرد اعزاز تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیپالی زبان-ادب ، ثقافت اور روایت کے تحفظ اور فروغ کے لیے سال 2013 سے مصروف ہارمو سوابھیمان ٹرسٹ نے آدی کوی بھانو بھکت آچاریہ کے یوم پیدائش پر قومی ایوارڈ جیتنے والوں کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ، مشہور وکیل، مقبول سماجی کارکن اور سماجی انجینئر پریم کھیتری نے کیاتھا۔مشہور شاعر آنجہانی وریندر سبا کے نام پر’’ وریندر سبا اسمرتی ساہتیہ ایوارڈ -2021‘‘نیپالی شاعری کے شعبے میںکارہائے نمایاں خدمات کےلیے جُنکری کو اجیالو گرنتھ کے لیے کوی کسن پردھان کو دیا گیا۔ مشہور شاعر ادیب آنجہانی ہری پرساد گورکھا رائی کے نام میں ’’ہری پرساد گورکھا رائی یادگاری ایوارڈ 2021‘‘نیپالی تحریر کے شعبہ میں دیئے گئے تعاون کیلئے ڈاکٹر ڈاکٹر ساڈگمو لپچا کو دیا گیا۔ مشہور سماجی کارکن اور نیپالی زبان کے اسکالر پروفیسر گوپی نارائن پردھان کے نام پر ، "گوپی نارائن پردھان سمرتی سمان” نیپالی ادب ، فن اور سماجی خدمت کے لیے کے بی نیپالی کو دیا گیا۔ اسی کے ساتھ نیپالی زبان، ادب اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے میدان میں کیے گئے کاموں کے لیے بہترین قومی اعزاز’’نیپالی ساہتیہ سمان‘‘ سے سینئر کوی سکراج دیالی کو نوازا گیا۔ نارائن شریشٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ ’’ نیپالی ساہتیہ سمان ‘‘ کو قومی ایوارڈ کی سیریز میں اعلیٰ ترین مقام پر رکھا گیا ہے۔
ہمارو سوابھیمان کا بنیادی مقصد نیپالی زبان، ادب ثقافت اور فن کو قائم کرنے کے لئے مسلسل اپنی کارکردگی سے سماج پر انتہائی اثر ڈالنے والے زبان ادیبوں کی عزت افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ایوارڈ دینا ہے۔
اعزاز حاصل کرنے والوں میںخاص طور سے ملک کے نامور سینئر صحافی منوج مشرا ، سینئر صحافی شاشت تیواری اور نوئیڈا کے تیج نیوز نیٹ ورک کے سربراہ اشونی کمار کے نام شامل تھے۔ اس تیج مہوتسو میں نوجوان سیل کا بھی اہم رول رہا۔ جس میں ایڈوکیٹ کلپنا شرما ، دیپک شرما ، نوین پنتھی اور ٹیم نے خصوصی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر وشنو گرونگ ، درگا پرساد آریال ، ٹرسٹ کے عہدیدار نوربو چھیرنگ ، اتم چھیتری ، شیو لال جنولی ، نارائن شرما ، جیون شرما ، کاشی رام آچاریہ ، انیتا جنولی، انیتاچھیتری ، نیومی کھاتی ، کملا پوکھریل ، کویتا شرما وغیرہ موجود تھے۔